اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو آج (منگل کو ) پیش کرنے کا حکم دیدیا

 

 

   اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو آج (منگل کو )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی۔فواد چوہدری فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری اوروکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی گرفتاری سے روکا تھا۔وکیل فیصل چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ آئی جی اسلام آباد عدالت میں تھے اور عدالت نے کہا تھا ان فواد چوہدری کو گرفتار نہ کریں، 10 مئی کو فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا اور وہ پورا دن سپریم کورٹ میں موجود رہے، انہیں 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست ابھی فکس نہیں ہے۔عدالت نے اسلام آباد پولیس کو فواد چوہدری کو آج (منگل کو)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج (منگل تک) جواب طلب کر لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com