147
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کو مزید کیسز میں کس دن پیش ہونا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھیں۔
عدالت نے عسکری تنظیموں کے افسران کے خلاف بیان بازی اور مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کی شکایت پر درج قتل کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔