قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور اعلی عسکری قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے نقصانات اور کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ سیاسی مقاصد کی آڑ میں فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، قومی دفاع اور سیکیورٹی اداروں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے اداروں پر حملہ افسوسناک ہے، قومی وقار رکھنے والے جناح ہا ئوس کو آگ لگا دی گئی، جو دشمن 75 سال میں نہیں کرسکا وہ کارکنوں نے کر دکھایا

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے پرتشدد واقعات میں تحمل کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com