پارٹی چھوڑنےکی جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی،مجھے کالے قانون کے تحت گرفتار کیاگیا، علی زیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میرے پی ٹی آئی چھوڑنے کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، مجھے کالے قانون ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ ‘میری والدہ کے گھر کو 30 دن کے لیے سب جیل قرار دیا گیا ہے، بدقسمتی سے کچھ دوست اس جال میں آکر جھوٹی سازشی تھیوریوں کا فریق بن جاتے ہیں

جمعرات کو مرید کے میں جلسہ ہر صورت ہوگا،حکومت کیلئے دفعہ 144 نہیں تو ہمارے لئے کیوں ہے،عمران خان

علی زیدی نے مزید کہا کہ ‘میں نہیں چاہتا کہ میرے ساتھ جو کچھ اسیری کے دنوں میں ہوا وہ ان کے ساتھ بھی ہو۔ میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے لیے منظم پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ 15 اپریل سے 15 مئی تک میں نے زیادہ تر وقت حراست میں گزارا،مجھے دو بار گرفتار کیا گیا اور ابھی تک گھر میں نظر بند ہوں
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو پاکستان کو کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد سے بچانے پر توجہ دینی چاہیے، پی ٹی آئی اس وقت جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، اس وقت قانون اور آئین نہیں مجرموں کی حکومت ہے۔ .
علی زیدی نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود چیئرمین عمران خان کا وفادار رہوں گا، زرداری، نواز اور فضل الرحمان زہریلے سانپ ہیں، پی ٹی آئی ان کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com