اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 18 مئی کو طلب کرلیا۔
نیب نے عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پا ئونڈ سکینڈل میں طلب کرتے ہوئے کیس سے متعلق دستاویزات لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
عمران خان سے این سی اے سے متعلق تفصیلات طلب کی گئیں اور نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نیب آج سے عمران خان سےباقاعدہ تفتیش شروع کرے گا
نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان القادر یونیورسٹی کی اراضی کے کاغذات، القادر ٹرسٹ کی تفصیلات اور الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان القادر یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ساتھ لائیں۔
دوسری جانب نیب راولپنڈی نے عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو بھی طلب کر لیا۔
عمران خان کو 4سے5 روز تک نیب کی تحویل میں رکھا جائےگا،ذرائع
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر 22 مئی کو نیب راولپنڈی میں پیش ہوں اور انکوائری میں اپنا جواب ریکارڈ کرائیں۔ پیش نہ ہونے پر نیب قانونی کارروائی کرے گا۔
نوٹس کے متن کے مطابق شہزاد اکبر کو نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے عمران خان کو اسی کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک میں فوجی تنصیبات اور مقامات پر آتش زنی اور حملے ہوئے تھے۔