اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان نیب کی تحقیقات میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔
نیب نے عمران خان سے 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالات کے جواب طلب کر لیے ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،نیب نے وضاحت جاری کردی
نیب کے مطابق عمران خان برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈز لائے اور مالی فائدہ اٹھایا۔ پاؤنڈ واپس کر کے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات میں بھاری رقوم لے لیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کل صبح 10 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔
عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی
نیب نے عمران خان سے برطانوی کرائم ایجنسی سے خط و کتابت سمیت 190 ملین پاؤنڈز کے منجمد کرنے کے احکامات اور القادر یونیورسٹی سے ملنے والے تمام عطیات کا ریکارڈ جبکہ القادر ٹرسٹ کو عطیہ کرنے والوں کا ریکارڈ اور دیگر متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔