139
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس کی بڑی کارروائی کا امکان ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی ہیں۔
حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈان کا اعلان کیا ہے اور زمان پارک میں 40 شرپسندوں کی موجودگی کا الزام لگاتے ہوئے نگرا ن وزیر اطلاعات نے عمران خان کو ملزمان کی حوالگی کے لیے گزشتہ روز ڈیڈ لائن دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرم پورہ پل پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ مال روڈ، کینال روڈ، انڈر پاس، دھرم پورہ روڈ اور ٹھنڈی روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پولیس کو شرپسندوں کے خلاف فری ہینڈ دینے کے لیے گزشتہ روز زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا۔