اٹلی سیلاب نے تباہی مچا دی، 13 افراد ہلاک،ہزاروں بے گھر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اٹلی میں طوفانی بارشوں سے 20 سے زائد دریائوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے 13 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ایمیلیا روماگنا، بولوگنا، ریوینا، امولا سمیت دیگر علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اٹلی میں طوفانی بارشیں، 9 افراد ہلاک

انتظامیہ کے مطابق قدرتی آفت کے باعث 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 13 ہزار کے قریب لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔دوسری جانب بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کئی دیہات میں کیچڑ اور پانی جمع ہوگیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ فائر فائٹرز کی مدد سے شدید متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے جب کہ قدرتی آفت سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com