اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان شوکت خانم ہسپتال میں چیک اپ کے بعد اپنی رہائش گاہ زمان پارک واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو گزشتہ روز پیٹ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے باعث وہ رات گئے چیک اپ کے لیے شوکت خانم ہسپتال گئے۔
چئیرمین عمران خان زمان پارک سے شوکت خانم ہسپتال چیک اپ کے لیے روانہ- #خان_میں_تمھارے_ساتھ_ہوں
pic.twitter.com/TrFlCHgQpn— PTI (@PTIofficial) May 19, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کا 4 گھنٹے تک معائنہ کیا اور اس دوران ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد اپنے گھر زمان پارک واپس پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال روانگی اور وطن واپسی کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔