101
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے 22 مئی کو پاکستان بچاؤ مارچ کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعد رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان آئین کے ساتھ کھڑی ہے، ہم فوجی عدالتوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
حافظ سعد رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک نے پہلے بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ہے، ہم سیاسی اور ذاتی انتقام کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں لیکن خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے، ٹی ایل پی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، سیاست کے لیے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، چاہتے ہیں کہ انتخابات ایک ہی وقت میں ہوں۔