129
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )روس نے سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ روس پر مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جی 7 اجلاس ،روس پر مزید پابند یوں کا امکان
سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت 500 امریکیوں پر داخلے پر پابندی روس مخالف اقدامات کا ردعمل ہے۔ امریکہ کو بہت پہلے سمجھ لینا چاہیے تھا کہ ہمارے خلاف کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔امریکہ نے گزشتہ روز سینکڑوں روسی کمپنیوں اور افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کا ردعمل ہیں۔