130
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایکسائز پولیس حکام نے لاہور میں روک لیا۔
اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور کے لبرٹی چوک سے گزر رہے تھے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا۔
یہ بھی پڑھیں
ٹی ٹونٹی میں 8865 رنز، بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا
بابر اعظم کی گاڑی پر ٹیکس ادائیگی کا ٹوکن چسپاں دیکھ کر عملے نے قانون پر عمل کرنے پر بابر اعظم کو سراہا۔ بابر اعظم نے کہا کہ بلا تفریق ڈیوٹی اور چیکنگ قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر بابر اعظم نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔لاہور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔