183
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چوکی پر موجود جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ چیک پوسٹ حال ہی میں علاقے میں کوئلے کی کان کنوں کی جانب سے بھتہ خوری کی شکایات کی جانچ کے لیے قائم کی گئی تھی
پاک فوج ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کا عزم کئے ہوئے اور وطن دشمنوں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ۔