عمران کی سیکورٹی بڑھا دی گئی،زمان پارک کے اطراف 200پولیس اہلکار تعینات

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ،زمان پارک کے اطراف 200پولیس اہلکار تعینات

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی میں زمان پارک کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی، اس سلسلے میں ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی نے زمان پارک کا دورہ کیا اور عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات دیں۔

اس سے قبل لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے 106 اہلکار تعینات کیے گئے تھے، ایس پی سول لائنز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد 200 کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والی سڑکیں کھول دی گئیں۔

پولیس نے زمان پارک کے اطراف کی سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز اور کیمپ ہٹا دیے، کلیئر ہونے والی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگائے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com