اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملکی فوج اور نیم فوجی باغیوں کے درمیان فضائی حملوں اور توپ خانے کے تبادلے نے سوڈانی دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا، جب کہ مسلح افراد نے قطری سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور بین الاقوامی افواج کی ثالثی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے بار بار مطالبات کے باوجود سوڈان کے دارالحکومت میں گمسان میں لڑائی جاری ہے۔
شدید لڑائی کے دوران دارالحکومت خرطوم کے جڑواں شہر Omdurman میں سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت کے ارد گرد کے علاقے پر مسلسل بمباری ہوتی رہی۔ اس دوران مسلح افراد نے قطری سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔مسلح افراد نے سفارت خانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔
یہ بھی پڑھیں
خانہ جنگی،سوڈان سے غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
عمارت کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی گئی۔ حملے کے وقت قطری سفارت خانے میں عملہ موجود نہیں تھا۔قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے متحارب دھڑوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا انہوں نےکہا کہ عملے کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا، جس سے عملہ محفوظ رہا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں ملکی فوج اور نیم خودمختار ریپڈ اسکواڈ فورس کے درمیان اقتدار کی لڑائی کے دوران حالیہ ہفتوں میں اردن، سعودی عرب اور ترکی کے سفارت خانوں پر بھی حملے کیے گئے تھے۔