اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے متنازع علاقے میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں چین کی جانب سے شرکت سے انکار کے بعد ترکی اور سعودی عرب کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین، سعودی عرب اور ترکی نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحت کے حوالے سے بھارت کی میزبانی میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن نہیں کرائی۔
یہ بھی پڑھیں
جی20 اجلاس:پیر کووادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی
بھارت کے مرکزی سیکرٹری سیاحت اروند سنگھ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل 22 مئی کی صبح تک جاری رہے گا تاہم چین، سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے رجسٹریشن نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ چین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے متنازع علاقے میں جی 20 اجلاس بلانے کی سخت مخالفت کی تھی اور وہاں ہونے والے کسی بھی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
ایسا نہ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس سے قبل بھارت نے وادی کو قلعے میں تبدیل کر دیا ہے۔ قابض بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے گھروں پر چھاپوں، محاصروں اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں
جی 20 اجلاس،مقبوضہ کشمیر کو قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا
یاد رہے کہ 2019 میں بھارت نے یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرکے اسے وفاق میں ضم کردیا تھا، جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ چلا گیا تھا.