107
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل سے منسلک ایک دہشت گرد گروپ کو ملک کی مشرقی سرحد کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد گروہ کو مشرقی سرحد سے ایران میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
ایران میں بارڈر فورس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ،6 اہلکار جاں بحق
ایرانی وزیر نے گرفتار افراد کی تعداد یا ان کے بارے میں کوئی اور معلومات فراہم نہیں کیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئی عراقی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دیں گے تاکہ سرحدی علاقے کی سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے ایران میں موساد سے منسلک گروپ کے 6 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔