135
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ آفتاب صدیقی تحریک انصاف کراچی کے صدر بھی رہے۔
ملک امین اسلم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا
آفتاب صدیقی این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، این اے 247 کی نشست عارف علوی کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر افسوس ہے، تحریک انصاف کی کراچی صدارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں ایک بزنس مین کے طور پر اپنے ملک کی مختلف شعبوں میں خدمت کرنا چاہتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔