سعودی خلاباز خلاء میں سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کی پہلی خاتون خلاباز ریانا برناوی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے نجی مشن فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوگیا ہے۔

آئی ایس ایس کے لیے سعودی عرب کا ایک مشن امریکا کی ایک کمپنی Axiom Space کے لیے بھیجا گیا تھا جو کہ کل 4 افراد پر مشتمل ہے۔سعودی عرب سے ریانا برناوی کے ساتھ علی القرنی، پیگی وٹسن اور جان شوفنر اس مشن کا حصہ ہیں۔محقق ریانا برناوی اس مشن کے ساتھ خلا میں سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں، یہ ایک نجی خلائی مشن ہے جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک ہفتہ گزارے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کا پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مشن کا مقصد انسانی خلائی پرواز میں سعودی عرب کی صلاحیتوں کو بڑھانا، انسانیت کی خدمت کرنا اور خلائی صنعت کی جانب سے پیش کردہ امید افزا مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے، اس کے ساتھ ساتھ صحت اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے کئی پہلوؤں میں سائنسی تحقیق بھی شامل ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریانہ برناوی اور علی القرنی کے علاوہ مزید دو خلا باز مریم فردوس اور علی الغامدی کو بھی مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے سعودی اسپیس فلائٹ پروگرام کے تحت تربیت دی جا رہی ہے۔

ریانا برناوی کون ہے؟

ریانا برناوی 1988 میں جدہ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے بایومیڈیکل سائنسز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔وہ تقریباً ایک دہائی سے بائیو میڈیکل ریسرچر کے طور پر سٹیم سیلز پر کام کر رہی ہیں۔وہ آئی ایس ایس میں اسٹیم سیلز پر تحقیق کریں گی، سعودی خلاباز مجموعی طور پر 14 تجربات کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com