عمران خان اہلیہ کے ہمراہ پیشی کیلئے روانہ،مارشل لاء جیسی صورتحال،ملک کوئی اور چلا رہا ہے،چیئر مین پی ٹی آئی 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ،ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کے ساتھ عدالت میں پیشی کے  لئے جارہا ہوں ہوسکتا ہے کہ کرلیا جائے۔

  عمران خان نے کہا کہ ، پاکستان میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوا، کہا جا رہا ہے کہ ہماری پارٹی نے کور کمانڈرہاؤس اور دیگر جگہوں کو آگ لگائی۔ ہم امن اور الیکشن چاہتے ہیں، انتشار کوئی اور چاہتا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے کہ مخالف کو ختم کرنے کے لیے واقعات کا فائدہ اٹھا کر یہ جانتے ہوئے بھی ماحول بنا رہے ہیں کہ اگر دوبارہ گرفتار ہوئے تو لوگ خوف سے کھڑے نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں، چیلنج کرتا ہوں، جب الیکشن ہوں گے تو جیتیں گے۔ نگران حکومت اب غیر قانونی ہے، یہ ان کے پراکسی ہیں، نگران حکومت اور آئی جیز کے خلاف مقدمات ہوں گے، اب جو کرنا ہے کر لیں  بعد میں جیلوں کا بڑا چکر لگانا پڑے گا،

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے وکلا کی فہرست رجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس کو فراہم کر دی ہے۔ عمران خان نے نیب راولپنڈی میں پیشی کے دوران ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بظاہر مارشل جیسی صورتحال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بہت کمزور ہو چکی ہے اور بظاہر مارشل لاء جیسی صورتحال ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ ملک آرمی چیف چلا رہے ہیں۔ ملک میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے کیونکہ 70 فیصد ووٹ بینک رکھنے والی جماعت کو ایسے اقدامات سے نہیں روکا جا سکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com