متحدہ عرب امارات، انگلینڈ یا سری لنکا؟ ایشیا کپ کے وینیو پر ڈیڈ لاک برقرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)متحدہ عرب امارات، انگلینڈ یا سری لنکا؟ ایشیا کپ کے وینیو پر ڈیڈ لاک برقرار

ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد پی سی بی نے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا، جس کے تحت پاکستان کے ساتھ 4 میچز غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے ۔

نجم سیٹھی نے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے نائب صدر پنکج کھمجی سے ملاقات کی۔ اجلاس میں تفصیلات بھی بتائی گئیں۔نگلہ دیش اور سری لنکا کو اعتراض ہے کہ ستمبر میں یو اے ای کی شدید گرمی میں کھلاڑیوں کے لیے ایک روزہ میچ کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اور آئی پی ایل پہلے ہی ایک ہی سیزن میں منعقد ہو چکے ہیں۔ موسم اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، نجم سیٹھی نے انگلینڈ کا نام بھی تجویز کر دیا جب کہ سری لنکا میزبانی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

 ایشیا کپ کی میزبانی  کیلئے انگلینڈ کا نام سامنے آگیا ،فیصلہ آج متوقع

پی سی بی کی ایک سینئر شخصیت نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کیا جائے گا، ہائبرڈ ماڈل پر اعتراضات تقریباً ختم ہو چکے ہیں تاہم وینیو پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان میں کھیلنے کے بعد یو اے ای یا انگلینڈ میں میچز کروانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک میں ایشیائی نژاد شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے اس لیے اچھی خاصی آمدنی ہوگی تاہم بھارت اور دیگر ممالک سری لنکا میں میچز کروانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہ آیا تو ورلڈ کپ کےمیچز بھی نیوٹرل وینیوز پر ہونگے،نجم سیٹھی

ہمیں ڈر ہے کہ گیٹ پیسے کم ہوں گے، اگر معاوضہ دینے پر آمادگی ظاہر کی گئی تو سوچیں گے۔دوسری جانب ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے 2 اعلیٰ حکام نے گزشتہ دنوں بھارت کا دورہ کیا اور اپنے ملک میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے بی سی سی آئی کو راضی کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں تاحال کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com