اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق منی، مزدلفہ اور عرفات میں عازمین حج کو گروپس میں پہنچانے کے فرضی تجربے کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
چھ گروپوں میں تین ہزار سے زائد بسیں پہنچائی گئیں۔ عازمین حج کو منی، مزدلفہ اور عرفات تک پہنچانے کے فرضی تجربے میں 10,000 سے زائد اہلکار اور متعدد ادارے شامل ہیں
حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیع نے فرضی تجربے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرضی تجربے کا مقصد ناگہانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا ہے۔فرضی تجربے کا دوسرا مرحلہ 15 گھنٹے تک جاری رہا۔ مکہ مکرمہ سے منی تک تین ہزار بسیں دو سسٹم کے تحت لی گئیں۔ کچھ بسیں شٹل سروس کے طور پر چل رہی ہیں اور کچھ روایتی طریقہ کار کے مطابق یہ بسیں 57 ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ہیں۔ ان کے لیے 37 راستے طے کیے گئے ہیں۔ 107 سروس دفاتر اور 19 کمپنیاں اس عمل میں شامل ہیں۔ اس سیریز کا پہلا فرضی تجربہ تین ماہ قبل کیا گیا تھا۔ اس وقت 1300 بسیں بیک وقت روانہ کی گئیں۔