اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کا دن بہت تکلیف دہ تھا۔
ملیکہ بخاری نے کہا کہ مجھ پر پارٹی چھوڑنے کا کوئی دباؤ نہیں، میں نے اپنی سوچ کے مطابق فیصلہ کیا ہے، جیل کی مشکلات کا سامنا کرنا مشکل کام ہے، جیل میں میرے ساتھ ناروا سلوک نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک ماں ہوں، میرا 13 سالہ بیٹا ہے، میں اپنے خاندان کو وقت دوں گی اور بطور وکیل اپنے کیرئیر کو آگے بڑھاؤں گی۔ 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ملیکہ بخاری کا پی ٹی آٸی سے علیحدگی کا اعلان،،،1/2#PTI #PTIOfficial #MalikaBukhari #TigerForce #BreakingNews #NewsUpdates @malikabukhari1 @maleekabukhari pic.twitter.com/cfbaUg5VDn
— Urdu News Network (@UNNOfficial_) May 25, 2023