145
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی 101 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، آرمی ایتھلیٹس نے 65 سلور اور 29 کانسی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر آنے والی واپڈا نے 54 گولڈ، 50 سلور اور 43 کانسی کے تمغے جیتے ہیں جبکہ نیوی کی ٹیم نے نیشنل گیمز میں 26 گولڈ میڈلز سمیت 89 تمغے جیتے ہیں۔
اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے 5 گولڈ، 19 سلور اور 26 برانز میڈل جیتے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 3 گولڈ میڈلز سمیت 62 میڈلز حاصل کیے۔خیبرپختونخوا نے 2 گولڈ، 3 سلور اور 21 کانسی کے تمغے جیتے جبکہ بلوچستان، ریلوے اور پولیس نے ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔
پنجاب نے اب تک 6 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیتے ہیں جبکہ سندھ نے 3 چاندی اور 12 کانسی کے تمغے جیتے ہیں، اسلام آباد نے 4 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔گلگت اور آزاد کشمیر کے ایتھلیٹس نے اب تک نیشنل گیمز میں کوئی میڈل نہیں جیتا ہے۔