ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں، میرا ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میرا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اگر مجھے کبھی چھٹیوں پر جانا پڑا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا، جو دنیا کی بہترین اورمیری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔

ہمیں فالو کریں