اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب پولیس نے عدالت سے فرار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعامر ڈوگرکو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے خانیوال کی ضلع کچہری سے فرار ہو گئے تھے اور پولیس نے ان کے وکیل پر فرار ہونے میں سہولت کاری کا الزام لگایا تھا۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو ضلع کچہری اور اس کے گردونواح میں تلاش کیا لیکن وہ نہ مل سکے جس کے بعد صوبے بھر میں ان کے حوالے سے خبریں وائرلیس نشر کی گئیں اور تمام ٹریفک چیک پوائنٹس پر تصاویر بھیج کر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے۔
پولیس نے جمعہ کی رات گیارہ بجے کے قریب ملتان شیر شاہ موٹروے انٹر چینج کے قریب سے عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے وقت پی ٹی آئی رہنما گاڑی میں سفر کر کے دوسری جگہ جا رہے تھے۔