اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ کی منسوخی کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے درخواست میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
سابق وزیراعظم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے 18 مئی کو دہشت گردی کی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس اور دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سرچ وارنٹ کے بعد درخواست گزار نے میڈیا کی موجودگی میں فریقین کو سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت 18 مئی کو جاری کیے گئے سرچ وارنٹ کو کالعدم قرار دے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
153