169
ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور شیخ رشید سمیت دس سیاسی رہنما ئوں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دئیے
تفصیل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنما ئوں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کرد ئیے گئے۔
تحریک انصاف کے مزید 146 رہنما ئوں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل
جن رہنماں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ان میں عون عباسی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی امین گنڈا پور، علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اعظم خان سواتی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پی ٹی آئی رہنما اورشیخ رشید احمد شامل ہیں۔