258
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ غائب ہو جائے گا۔
جدہ فلکیاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق سورج خانہ کعبہ سے 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا
یہ بھی پڑھیں
چاند آج رات عین خانہ کعبہ کے اوپر نظر آئے گا
پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 26 منٹ پر سورج براہ راست خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا۔چونکہ سورج کعبہ کے بالکل اوپر ہے، اس لیے پوری دنیا کے مسلمان بغیر کمپاس کے بھی قبلہ کی درست سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے اوپر آتا ہے۔