امریکا،شادی کے دن گھر میں آگ لگنے سے 19 سالہ دلہن ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست وسکونسن میں آگ لگنے کے باعث کمرے میں دھوئیں کے باعث 19 سالہ دلہن کا دم گھٹ گیا اور وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی صبح صبح شادی ہونی تھی اور وہ گھر کی دوسری منزل پر سو رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لڑکی کی شادی اس کے دوست نے طے کی تھی جس کے لیے گھر پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آگ لگنے کے وقت گھر میں 3 دیگر افراد بھی موجود تھے اور وہ محفوظ رہے۔جب رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سورہی تھی__فوٹو: فائل

دلہن کا کمرہ آگ کے دھویں سے بھر گیا اور وہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی کو برین ہیمرج ہوا ہے۔ دوسرے دن لڑکی کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تمام پہلوں سے تفتیش کر رہے ہیں، ابھی تک لڑکی کی موت حادثاتی معلوم ہوتی ہے اور اس نے واقعے میں کسی مجرمانہ ملوث ہونے کو مسترد کیا ہے۔فوٹو: امریکی میڈیا

یہ بھی پڑھیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com