233
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن جماعت نے قرض کی حد بندی کا بل لانے پر اتفاق کرلیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ حکمران جماعت ڈیموکریٹس اور پوزیشن پارٹی ریپبلکنز کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ جس میں صدر جو بائیڈن اور اپوزیشن کی جانب سے ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
صدر جو بائیڈن اور ایوان کے اسپیکر میکارتھی کے درمیان ملاقات میں قرض کی حد کے بل پر اتفاق ہوا۔ بل بدھ کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس بل سے امریکہ کے معاشی بحران سے نکلنے کا امکان اور ڈیفالٹ کا خطرہ قوی ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں امریکی قرضہ 31.1 ٹریلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھا اور حزب اختلاف کی جماعت کی اکثریت کے باعث قرض کی حد مقرر کرنے پر ایوان نمائندگان اور صدر بائیڈن کے درمیان محاذ آرائی کی وجہ سے ملک کوخطرہ تھا۔