اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ترکی کے صدارتی انتخابات کے آخری مرحلے میں رجب طیب اردوان 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ترکی میں صدارتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی، ٹرن آؤٹ 85 فیصد سے زیادہ رہا۔
ترک انتخابی حکام کی جانب سے طیب اردگان کی جیت کے اعلان کے بعد طیب اردگان کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منانا شروع کردیا۔
Kısıklı'dayız. 🇹🇷 https://t.co/KQSKDAroPD
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) May 28, 2023
ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسلسل دوسری بار صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔
ووٹنگ کے دوران دولہا اور دلہن بھی ووٹ ڈالنے کے لیے عروسی ملبوسات پہن کر پولنگ اسٹیشن پہنچے جب کہ ترک شہر ی ہسپتال سے اسٹریچر پر ووٹ ڈالنے پہنچا۔
قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ آمنہ ایردوان نے استنبول میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار اور ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چیئرمین کمال کلیچدار اوغلو اور ان کی اہلیہ سیلوی کلیچدار اوغلو نے دارالحکومت انقرہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
Emine Erdoğan Kimliksiz Oy Kullandı https://t.co/GCW8NDemLh
— Halk TV (@halktvcomtr) May 28, 2023
قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ رجب طیب اردوان کو رن آف الیکشن پر مبارکباد دیتے ہیں، اگلی مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ ہنگری اور لیبیا کے وزیراعظم نے بھی رجب طیب اردوان کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لیبیا کے وزیر اعظم عبدلحمید دبیبا نے کہا کہ رجب طیب اردگان کی "انتخابی فتح” نے ان کے کامیاب منصوبوں اور پالیسیوں پر عوام کے نئے اعتماد کو ظاہر کیا۔
Eşim Selvi Hanımla birlikte oyumuzu kullandık. Ülkemize ve milletimize hayırlı olsun. Tüm milletimizi önce oy kullanmaya, sonra sandığa sahip çıkmaya davet ediyorum.
Vatanını seven sandığa gelir. pic.twitter.com/2M2z8x8D6J— Kemal Kılıçdaroğlu (@kilicdarogluk) May 28, 2023
أخي العزيز رجب طيب أردوغان مبارك لكم الفوز، وأتمنى لك التوفيق في ولايتك الجديدة، وأن تحقق فيها ما يطمح له الشعب التركي الشقيق من تقدم ورخاء، ولعلاقات بلدينا القوية مزيداً من التطور والنماء.
— تميم بن حمد (@TamimBinHamad) May 28, 2023
واضح رہے کہ ترکی میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہا تھا تاہم کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے صدر کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔
پہلے مرحلے میں رجب طیب اردوان کو اپنے حریف پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی تاہم وہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکے، وہ پہلے مرحلے میں 49.52 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔