اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کردیا۔ٹوئٹر پر جاری ایک آڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ جب دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو میری عمر 18 سال تھی۔ .
میرے پاکستانیو!
یہ خدائ کے دعویدار ضرور ہیں، یہ خدا نہیں ہیں! یہ ہماری زندگیوں پہ مختار نہیں ہیں۔ یہ ہماری عزت و ذلت کے مختار نہیں ہیں۔ اگر ہماری زندگیاں نہ بھی کرسکیں۔ اس ملک کی تاریخ ان کے یہ بیانیے تاراج کرے گی۔ ڈرو مت۔ دبو مت۔ تم حق پر ہو!
pic.twitter.com/erZEKOlZhw— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) May 28, 2023
انہوں نے کہا کہ میں نے پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں کھڑا دیکھا اور والد بیرون ملک روتے تھے، انہوں نے جو گھر بنایا وہ مٹی کا ڈھیر بن گیا، ہم نے اپنی زبانوں پر شکایت تک نہیں کی، ہم نے کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نے ٹکڑے ٹکڑے کر کے جمع کیا اور شہر آباد کیا
سابق وزیر نے کہا کہ آج ہم پر دہشت گردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں، یہ کون لوگ ہیں؟ پہلے پروگرام میں پی ڈی ایم نے پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف زہر اگل دیا، یہ سب ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے بعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا جس کے بعد مراد سعید روپوش ہیں۔