145
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کے لیے قائم کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نسل در نسل جنگ کے لیے آپریشنل تیاریوں پر بھی زور دیا۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی اور بیرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی بے مثال حمایت سے پاک فوج کو کوئی نہیں روک سکتا۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ افواج پاکستان ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر عوام کی مقروض ہیں