120
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کے لیے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ کے لیے آئی ایم ایف پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے۔
اپنے بیان میں نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے۔
آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ جون کے آخر میں آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو رہا ہے، پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت مالی سال 2024 کے بجٹ پر مرکوز ہو گی۔
ناتھن پورٹر نے مزید کہا کہ پروگرام کے اہداف اور مناسب مالیاتی انتظامات بھی بحث کا حصہ ہیں۔