اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن میں مقیم خاتون جیا خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش ظاہر کی۔
لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ میں شرکت کرنے والی جیا خان نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی۔جیا خان نے کہا کہ میں عمران خان کی شادی توڑ کر ان کی چوتھی بیوی بننا چاہتی ہوں۔
Naughty Jia Khan pic.twitter.com/CDRuQZsncb
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 30, 2023
خاتون نے کہا کہ برطانیہ میں میرے لیے رشتوں کی لائن ہے لیکن میں ابھی تک سنگل ہوں کیونکہ مجھے صرف عمران خان سے شادی کرنی ہے، اگر عمران خان مجھ سے شادی کر لیں تو ہم دونوں اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔
جیا خان نے کہا کہ عمران خان بہادر آدمی ہیں، مجھے ان سے 2 سال سے محبت ہے۔
عمران خان کی بشری بی بی سے محبت کے سوال پر جیا خان نے کہا کہ ہر مرد دوسری عورت سے ملنے سے پہلے اس طرح کی بات کرتا ہے، وہ مجھ سے ملنے کے بعد اپنا ارادہ بدل لے گا۔