اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نیم مارشل لا لگا ہوا ہے، شہریوں کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں تو جمہوریت ختم ہو گئی۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے کئی کارکنوں کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں، انہیں نامعلوم افراد کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے
وکلا کو گرفتار کارکنوں سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا ہے ججوں کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا، وہ ضمانتیں دیتے ہیں، پھر حکومت پکڑ لیتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک طاقت پر چل رہا ہے، منصوبہ بندی کرکے پی ٹی آئی کو کچلنا چاہتے ہیں، مقصد پی ٹی آئی کو ختم کرکے نواز شریف کو بحال کرنا ہے۔
عمران خان سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنگزکی ملاقات
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکٹیبلز کی ضرورت نہیں، ہمارا سب سے بڑا ووٹ بینک ہے، جب ووٹ بینک اتنا ہو تو لوگوں کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے 300 سے زائد کو ٹکٹ دیے، باقی چھپے ہوئے ہیں، مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن دوسری طرف سے کوئی جواب نہیں آرہا، ، سب پی ٹی آئی سے ڈرتے ہیں۔
مجھے مائنس کرینگےتو روڈمیپ کیا ہے؟کیا ایسےملک بہتر ہوجائےگا؟عمران خان
انہوں نے کہا کہ الیکشن پاکستان کے لیے ضروری تھے، ملک نادہندہ ہے اور تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، آئین اور قانون ہمیں پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دیتا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کے 23 ہزار کارکنوں کی فہرست بنائی ۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو پڑوسی ملک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں، افغانستان کی خواتین اپنے حقوق خود لیں گی، ہمیں ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ہمیں اپنے فیصلے قومی مفاد میں کرنے چاہئیں۔ .