اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے بجٹ کے فورا بعد اگلے پروگرام کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے موجودہ قرضہ پروگرام ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔موجودہ پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، اس پر 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ہے، ایک ارب ڈالر کے قرض کے لیے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں لیکن سٹاف لیول کا معاہدہ نہیں ہو رہا، اگر سٹاف لیول کا معاہدہ ہو بھی جائے تو دسویں اور گیارہویں جائزہ مذاکرات ہونے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جون سے قبل دونوں جائزوں کے لیے مذاکرات مکمل کرنا ناممکن ہے، موجودہ قرضہ پروگرام 30 جون کو ختم ہو جائے گا، حکومت پروگرام میں توسیع نہیں کرے گی، آئندہ پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات فوری شروع کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق اگر موجودہ حکومت مذاکرات مکمل کرنے میں ناکام رہی تو نگران حکومت نیا قرضہ پروگرام مکمل کرے گی۔
اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے معاہدے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، قرض کا نیا معاہدہ موجودہ پروگرام سے زیادہ سخت ہوگا، آئی ایم ایف سے نیا بیل آئوٹ پروگرام 3 سال سے زائد کا ہوگا، پاکستان کو نیا قرضہ پروگرام میں مل جائے گا۔ ستمبر آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 24 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، پاکستان کو دسمبر تک مزید 9 سے 11 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ادا کرنا ہے۔