انگلینڈ کے سکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پر نظر ثانی کا فیصلہ

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری تعلیم گیلن کیگن کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو جنسی تعلیم سے محفوظ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کے خدشات درست ہیں کہ سکولوں میں جنسی تعلیم سے متعلق نامناسب اسباق پڑھائے جا رہے ہیں۔اس معاملے پر تنازع اس سال جنوری میں شروع ہوا جب چند والدین نے شکایت کی کہ پارک فیلڈ اسکول میں جو کچھ پڑھایا جا رہا ہے وہ ان کے   عقیدے کے خلاف ہے۔

برمنگھم میں پرائمری سکول کے بچوں کے والدین گزشتہ چند ماہ سے مقامی سکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاجی تحریک کا مرکز جنسی کلاسز کا تعارف ہے، جسے بہت سے والدین چھوٹے بچوں کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔

والدین کی طرف سے اٹھایا جانے والا بنیادی اعتراض ان سکولوں میں متعارف کرائے جانے والے ہم جنس پرستی اور ٹرانسجینڈرزم کے بارے میں مواد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی آڑ میں ان کے چھوٹے بچوں کو ہم جنس پرستی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے والدین نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنا بند کر دیا ہے اور اس تعلیمی پروگرام کو متعارف کرانے والے اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔یہ سب ‘نو آؤٹ سائیڈرز  پروجیکٹ سے شروع ہوا، جسے 2014 میں ایلم راک کے علاقے میں پارک فیلڈ اسکول کے اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر اینڈریو موفٹ نے متعارف کرایا تھا۔ یہ منصوبہ LGBT لوگوں کے حقوق کے بارے میں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com