اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ کا حجم 2458 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1558 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا، شرح نمو انتہائی کم رہی
دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کا ترقیاتی بجٹ 359 ارب روپے، کارپوریشنز کا 141 ارب روپے ہے جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے خصوصی علاقوں کے لیے 55 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق کے پی میں مربوط علاقوں کے لیے 55 ارب روپے، ایس ڈی جیز کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 90 ارب روپے، پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کے لیے 100 ارب روپے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے 100 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 426 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی جو کہ جولائی سے اکتوبر تک صرف چار ماہ کے لیے ہے۔
سندھ کا ترقیاتی بجٹ 617 ارب، کے پی کا ترقیاتی بجٹ 268 ارب اور بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 248 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔