122
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، کوئی شہری ایسا نہیں جو ان واقعات کی مذمت نہ کرتا ہو۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ بے گناہوں کو رہا کیا جائے۔
اس سے پہلے تحریک انصاف کےسو سے زائد افراد پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کارکن اور عام شہری جیلوں میں ہیں گزشتہ روز پرویز الہیٰ کو بھی گرفتار کرلیا گیاتھا جبکہ گزشتہ رو ز رات گئے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو بھی کچھ دیر کے لئے حراست میں لیا گیا جبکہ پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان بھی کیا عمران خان نےرات گئے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتارافرادکو رہا کیا جائے پارٹیاں ایسے نہیں ختم ہوتی میں ڈٹا ہوا ہوں اور ڈٹارہوں گا