138
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔گوجرانوالہ کی عدالت کے حکم پر پرویز الٰہی کو بھی دونوں مقدمات سے بری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
چوہدری پرویز الہی کو انسداد بدعنوانی کی عدالت پیش کردیا گیا
واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا اور گوجرانوالہ کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے انہیں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے بھی پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کر دیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
پرویز الہی عدالتی حکم پر رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالہ کے تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں۔ ان پر دونوں معاملوں میں گجرات میں سڑک کی تعمیر کے ٹھیکوں کے دوران کک بیکس کا الزام ہے۔