اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کی جانب سے ضلع کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دو مقدمات میں عدالت سے رہا ہونے کے بعد گزشتہ روز گوجرانوالہ سے تیسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
گوجرانوالہ کی عدالت نے عدم ثبوت کے باعث پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو دو مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اینٹی کرپشن حکام نے عدالتی فیصلے سے قبل پرویز الٰہی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
تیسری مرتبہ گرفتاری کے حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ مقدمہ لاہور میں درج ہے۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے تحریک انصاف کے صدر کو ضلعی عدالت میں پیشی کے لیے گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کر دیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ بھرتیوں کے عمل میں گھپلوں کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں، انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں، بھرتیوں میں کرپشن کے واضح شواہد موجود ہیں