شہباز شریف سے ترکیہ میں مختلف ممالک کے رہنمائوں کی ملاقاتیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)  شہباز شریف نے ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیر اعظم نے ترکی کے سابق نائب وزیر اعظم اور MHP پارٹی کے چیئرمین Devlet Mehceli سے ملاقات کی، انہوں نے صدر ایردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے جمہوریہ کوسوو کے صدر جوسا عثمانی سدیرو نے بھی ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ایران کے پہلے نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیش رفت ہے، بارڈر مارکیٹ سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکی میں ہیں، جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com