242
اردو ورلد کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کر لیا۔
آنجہانی پہلوان اوماگا کے بیٹے کی ایک یوٹیوب ویڈیو کے دوران اپنے مذہب کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے، زیلا نے اپنے اسلام کے سفر کو "خوبصورت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں قید مسلمان قیدیوں سے متاثر ہوئے اور وہاں کے وقت نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا۔
لیجنڈری ریسلر کا بیٹا زیلا اپنی فٹنس اور مراقبہ کی ویڈیوز کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن اسے ٹیکساس اسٹیٹ پینٹینٹری میں ڈکیتی کے جرم میں 6 سال کی سزا سنائی گئی۔27 سالہ نوجوان نے بتایا کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے اسلام کے بارے میں متجسس تھے اور ایک سال قبل 3 اپریل 2022 کو مذہب پر کافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد اسلام قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ مذہب قبول کرنے کے بعد ان کے پاس اپنی زندگی اور اسلام کے بارے میں کہنے کے لیے صرف مثبت باتیں ہیں۔