142
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس پر حملے کے وقت موقع پر موجود تھیں، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کی تصدیق۔
پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے فوٹو گرافی رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس کے مطابق جناح ہاؤس کے باہر ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی خاتون ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں، حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کے فیصلے کا مطلب تحریک انصاف کا 9مئی کے واقعہ سے تعلق نہیں،عمران خان
فوٹو گرافی کی رپورٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت ہوئی، لاہور پولیس نے فوٹو گرافی کے ٹیسٹ کے لیے ویڈیوز اور آڈیوز پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوا دیں۔