بجٹ میں کن اشیاء پر ٹیکس لگے گا؟ موبائل فون کتنے مہنگے ہوں گے ؟

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں مہنگے اور امپورٹڈ موبائلز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائلز پر ڈیوٹی میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈی مہنگے ہوں گے، درآمدی الیکٹرانکس اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد جبکہ امپورٹڈ میک اپ آئٹمز لپ اسٹک، کاجل اور فیس پاڈر پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔ .

ذرائع کے مطابق درآمدی بالوں کے رنگوں،  امپورٹڈ پالتو جانوروں کے کھانے، امپورٹڈ برانڈڈ جوتے، خواتین کے امپورٹڈ برانڈڈ پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ شیشے، پرفیوم، امپورٹڈ پرائیویٹ اسلحے، برانڈڈ ہیڈ فون، آئی پوڈ، سپیکر، امپورٹڈ لگژری برتن، امپورٹڈ دروازے اور کھڑکیوں، باتھ روم کی فٹنگز، ٹائلز، سینیٹری، امپورٹڈ قالین اور قالین پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا اور 25 تک بڑھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ درآمدی انرجی ڈرنکس، امپورٹڈ جوسز، گاڑیوں، امپورٹڈ آلات موسیقی، امپورٹڈ بسکٹ، بیکری آئٹمز، امپورٹڈ چاکلیٹ اور کینڈی پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس سے 55 ارب کی آمدن متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com