240
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ علاقائی اور سرحدی سلامتی کے معاملات پر پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ مستحکم پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کے مفاد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان کےمعاشی چیلنجز سے آگاہ ہیں ، ہر ممکن مدد کریںگے ،امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ اور پاکستان علاقائی سلامتی اور سرحدی استحکام کے معاملات پر حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ ہر سفارتی رابطے کے ساتھ بیان نہیں ہوتا.امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔