169
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں زیر حراست افراد کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب بھر میں صرف 53 افراد زیر حراست ہیں۔
عمران خان کی فوج مخالف تقاریر کے باعث 9 مئی کا واقعہ ہوا، گرفتار شرپسند کا اعتراف
9 مئی کے بعد پنجاب بھر کے زیر حراست افراد کی فہرست عدالت میں جمع کرادی گئی، اے آئی جی لیگل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت 53 افراد زیر حراست ہیں، 3 ہزار 144 افراد کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے تھے، پنجاب بھر سے 3 ہزار 55 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والےشرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت
رپورٹ کے مطابق 3 ہزار 45 افراد کی نظر بندی کے احکامات واپس لے کر تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کی تفصیلات تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی درخواست پر جمع کرائی گئی ہیں۔