ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،ونر ٹیم کو کتنی رقم ملے گی ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل یعنی 7 جون سے اوول میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

بھارتی ٹیم دوسری بار ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے، نیوزی لینڈ نے 2021 میں پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔رپورٹس کے مطابق جیتنے والی ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین ڈالر جبکہ رنرز اپ کو 8 ملین ڈالر ملیں گے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھیلنے والی 9 ٹیموں کے لیے 3.8 ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ڈرا، ٹائی یا ختم ہو گیا تو آسٹریلیا اور بھارت کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا۔ 12 جون فائنل کے لیے ریزرو ڈے ہوگا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنز اور بھارت کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com